ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی:کورونا کے بڑھتے ہوئے اثرات۔ ایک ہی دن میں 83علاقوں کو کیا گیا سیل ڈاؤن

اڈپی:کورونا کے بڑھتے ہوئے اثرات۔ ایک ہی دن میں 83علاقوں کو کیا گیا سیل ڈاؤن

Sat, 06 Jun 2020 10:57:43    S.O. News Service

اڈپی،6؍جون (ایس او نیوز) اڈپی ضلع میں مہاراشٹرا سے واپس لوٹنے والوں کی وجہ سے کووِڈ 19کے معاملات میں روز افزوں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں پوزیٹیو کیس سامنے آرہے ہیں۔ اس کی وجہ سے جمعہ کے دن 83مقامات کو سیل ڈاؤن کرتے ہوئےان علاقوں کو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد اڈپی ضلع میں جملہ 201علاقے سیل ڈاؤن ہوگئے ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بیندور تعلقہ کے شیرور میں 11،باڈکیرے 1،مودور 1،یڈترے 2،بیجور 6،مرونتے 4، کمباداکونے 10، تیگّرسے 5، کیرمنجیشور 45 علاقوں کو سیل ڈاؤن کرکے کنٹیمنٹ زون میں تبدیل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ برہماور تعلقہ میں 11، اڈپی تعلقہ میں 14، کاپور تعلقہ میں 14، ہیبری تعلقہ میں 4، کارکلا تعلقہ میں 24، کنداپور تعلقہ میں 41 علاقوں کو اب تک سیل ڈاؤن کیاگیا ہے اور ان علاقوں کو کنٹینمنٹ زون قراردیا گیا ہے۔

پتہ چلا ہے کہ ساستھان چیک پوسٹ پر ڈیوٹی کرنے والے ایک ہوم گارڈ اہلکار کا ٹیسٹ بھی جمعہ کے دن پوزیٹیو نکلا ہے۔ اس کے علاوہ برہماور کے اے ایس آئی سمیت 35 پولیس اہلکار وں نے کوارنٹین کی مدت پوری کرلی ہے۔ یہ لوگ 7جون سے ڈیوٹی پر حاضر ہونے والے ہیں۔ اسی دن  پولیس اسٹیشن کو سینیٹائز کیا جائے گا۔


Share: